مشرق وسطیٰ بدل رہا ہے، امن معاہدے تاریخی کامیابی ہے،ٹرمپ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی بدل رہا ہے اور امن معاہدوں تک پہنچنا تاریخی کامیابی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے مزید کہا کہ امن معاہدوں سے مشرق وسطی زیادہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال ہو گا۔

عرب دنیا کے بہت سے ممالک امن عمل میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور فلسطینی ان چیزوں کو قبول کریں گے جو ان کے لیے سب سے بہتر ہیں۔ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے پر دستخط کرنے کے معاہدے کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

ٹرمپ نے گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرایا جس کے بعد تیس دن سے بھی کم وقت میں اسرائیل اور ایک اورعرب ملک کے مابین دوسرا امن معاہدہ ہوا ہے۔

بحرین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ حمد بن عیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی موجودگی میں ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔امریکی صدر نے بحرینی فرمانروا کو 15 ستمبر کوامریکا میں امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

رہا کئے گئے متعددطالبان نے دوبارہ ہتھیار اٹھا لئے ہیں، افغانستان

امریکہ اور پاکستان ہتھیار اٹھانیوالے طالبان پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالیں، جلدپاکستان کے دورے …

%d bloggers like this: