امریکہ نے عمران خان کی جانب سے اُسامہ کو شہید کہنے کا نوٹس لے لیا

القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سے متعلق حالیہ بیان بازی نے سارے پرانے سوالات کو دوبارہ نکال دیا ہے، نائب معاون وزیر خارجہ

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز نے بھی عمران خان کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے کا نوٹس لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سے متعلق حالیہ بیان بازی نے سارے پرانے سوالات کو دوبارہ نکال دیا ہے۔

ایلس ویلز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا کے نمبر ون دہشت گرد اسامہ بن لادن کیسے اور کیوں پاکستان میں سکون سے رہ رہا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس بحث کی ضرورت نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ایلس ویلز نے مزید کہا اس بحث کے بجائے پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن، تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کے مثبت ایجنڈے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں یہ بات ثابت ہوئی کہ قابل عمل ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ‘پاکستان کی تاریخ میں شرمساری کے دو واقعات ہوئے ،امریکا نے ایبٹ آباد میں آکر اسامہ بن لادن کو شہید کردیا،اس واقعے کی وجہ سے دنیا بھر میں لعن طعن ہوئی،دوسری شرمندگی پاکستان میں ڈرون حملے تھے،ہمارا اتحادی پاکستان میں اسامہ کو مارتا بھی ہے اور ہم پرتنقید بھی کرتاہے’۔

یہ بھی پڑھیں

چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا کام شروع

ٹریک روس اور بھارت کے درمیان سامان کی منتقلی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا، …