افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، امریکہ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے کا کوئی فوجی حل نہیں، بین الافغان مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ ہی پائیدار امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں افغانستان کے معاملے پر امریکا، روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں کے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے مشترکہ بیان میںایکسٹینڈڈ ٹرائیکا کا لفظ استعمال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے دوران امن کی کوششوں میں خلل نہیں آنا چاہیے۔

اجلاس میں افغانستان، طالبان، قطر کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اجلاس میں بین الافغان سیاسی حل کے لیے کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بیگم نسیم کی رحلت جمہوریت کیلئے جدوجہد کے ناقابل فراموش باب کا اختتام ہے،اشرف غنی، حامد کرزئی

کابل (ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے اے این پی کی بزرگ خاتون سیاست …