کابل، طالبان کے حملے میں 28پولیس اہلکار جاں بحق، 3فرار

کابل (این این آئی)افغانستان کے جنوبی حصے میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر رات گئے متعدد حملوں میں 28 افغان پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اروزگان صوبے کے گورنر کے ترجمان زیلگئی عابدی نے کہا کہ طالبان کے جنگجوؤں نے  28 مقامی اور قومی پولیس اہلکاروں کو پیشکش کی کہ اگر وہ سرینڈر کر دیں تو انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی،

تاہم ان سے ہتھیار لینے کے بعد طالبان نے تمام اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح گروپ نے علاقے کی پولیس کی جانب سے جنگوؤں کے سامنے سرینڈر نہ کرنے پر انہیں ہلاک کیا۔ایک اور مقامی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان کے حملوں میں کم از کم 28 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب رہے۔پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے اضافی نفری چیک پوائٹس پر وقت پر نہ پہنچ سکی تاہم زیلگئی عابدی نے کہا کہ بعد ازاں افغان سیکیورٹی فورسز نے چیک پوائنٹس کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھیں

سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن(این این آئی ) متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے …

%d bloggers like this: