دو ریاستی حل اسرائیل اور فلسطین کے مستقبل کیلئے بہترہے، امریکہ

نئی انتظامیہ فلسطینیوں کی امداد کی بحالی کیلئے اقدامات کا ارادہ رکھتی ہے، وزیر خارجہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے کہا ہے کہ ‘اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل اسرائیل کے مستقبل کے لیے بہترین ہے۔عرب نیوز کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ’ وزیر خارجہ نے اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور مشرق وسطیٰ کے بہتر مستقبل کے لیے امریکی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ گابی آشکنازی کے ساتھ ٹیلی فونک کال کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ‘بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل کے ایک یہودی اور جمہوری ریاست کو یقینی بنانے اور ایک جمہوری فلسطینی ریاست کے ساتھ پْرامن طریقے سے رہنے کا حل ہے۔’

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے خطے میں سکیورٹی کے چیلنجز اور ان مسائل کے حل کے لیے تعاون جاری رکھنے پر بات کی۔آشکنازی اور بلنکن نے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان مستقل شراکت داری کو سراہا اور عزم کیا کہ دونوں ممالک آنے والے چیلنجز سے مل کر نمٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان صدر کی تین مراحل پر مشتمل امن روڈ میپ کی تجویز

کابل(این این آئی) ترکی میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران افغان صدر اشرف …