یو این نے اپنے سٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن میں سفر سے روک دیا

نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحد کی جانب سے یہ فیصلہ مشکوک لائسنس کی تحقیقات کے باعث کیا گیا جس کے بعد اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو افغانستان کے لیے رجسٹرڈ ائیرلائن سے سفر کرنے کی اجازت دی۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ262پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اے این پی کے مغوی رہنما اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد

کوئٹہ:  صوبہ بلوچستان کے علاقے کچلاک سے تقریبا پانچ مہینے قبل اغوا ہونے والے عوامی …