اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد متفقہ طورپر منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا بھر میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔

یہ قرارداد پاکستان ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت او آئی سی میں شامل تمام ممالک کی جانب سے پیش کی گئی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہےکہ جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور ہونے پر خوشی ہے۔

منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی مقامات پرپُرتشددحملوں کی مذمت میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں

براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑگئے ،ن لیگ کو 45لاکھ روپے کی ادائیگی

وکلاء نے تصدیق کردی، عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں …