امریکہ نے ایران کے وزیرداخلہ سمیت 9 شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن : امریکہ  نے ایران کے وزیر داخلہ سمیت 9 شخصیات پر نئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔امریکہ کے محکمہ خزانہ نے اس ضمن میں اپنی ویب گاہ پر ایک نوٹس جاری کردیا ہے۔اس نوٹس کے مطابق امریکہ نے ایران کے خلاف دباو برقرار رکھنے کی مہم کے تحت وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی سمیت نو افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تین اداروں پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں۔ ان میں دو جیلیں اور ایک قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018ء میں جولائی 2015ء میں ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے۔اس کے بعد سے ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف سخت پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

محکمہ خزانہ کی پابندیوں کے تحت کوئی بھی امریکی ادارہ یا فرد قدغنوں کی زد میں آنے والے ایرانی حکام اور اداروں کے ساتھ کوئی کاروباری لین دین نہیں کرسکتا ہے اور ان کے اگر امریکہ میں کوئی اثاثے ہیں تو انھیں ضبط کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان میں دھماکہ،خواتین اور بچے سمیت 6افرادجاں بحق

کابل( آن لائن)افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی اور شہری علاقوں …