یورپ کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کا آغاز چاہتے ہیں، ترک صدر

یورپی یونین میں شمولیت ترکی کی سیاسی ترجیحات میں شامل ہے، صدر یورپی کمیشن سے ملاقات

انقرہ (این این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں۔ یہ بات یورپی کمیشن کی صدر عرسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن ملاقات میں کہی۔انہوں نے یورپی کمیشن کی چیئرپرسن کیساتھ گفتگو میں کہا کہ وہ ترکی کا مستقبل یورپ میں دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین میں شمولیت ترکی کی سیاسی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایردوآن نے ترکی اور یوروپی یونین کے مابین متوقع اجلاس دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ترک صدر نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی انقرہ کے یورپ کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کا اشارہ کیا کہ تعلقات میں سب سے پہلا قدم ترک یورپی معاہدے کوتازہ کرنا ہے۔ فریقین میں یہ معاہدہ 18 مارچ ، 2016 کو طے پایا تھا جس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2021 امیگریشن کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کا ایک موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراکش کیساتھ تعلقات اپ گریڈ کرنے کے معاہدے کی اسرائیلی کابینہ سے منظوری

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ نے اتوار کے روزعرب …