ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 9.20تک پہنچ گئی

اسلام آباد ؍کراچی (ایجنسیاں) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 9.20 تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں مرغی 15.35 فیصد ، انڈے 5.8 فیصد ، ٹماٹر 3.5 فیصد اور چینی 2.1 فیصد اور ایل پی جی 3.2 فیصد مہنگی ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت 100 روپے کلو تک کا اضافہ ہوا۔مہنگائی کا جن بے قابوہو گیا، مسلسل ساتواں ہفتہ بھی عوام کی جیبوں پر بھاری پڑ گیا، ایل پی جی ، آٹا ، چینی ، مرغی اور انڈوں سمیت 25 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔

وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کا اعلان کیا لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی 0.45فیصد مزید ا ضافہ ہوا۔ برائلر مرغی 26 روپے روپے کلو، انڈے 9 روپے درجن جبکہ چینی کی قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کلو کا اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 4 روپے،دال ماش 2 روپے فی کلو ،20 کلوآٹے کا تھیلا 4 روپے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 41روپے مہنگا ہوا- یہی نہیں ، گوشت,، چاول ،گھی ، تازہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی ا ضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیاز ،آلو، اور دالوں سمیت 9 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ پنتالیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی شرح نو اعشاریہ بیس فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح نو اعشاریہ بیس فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سترہ ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح بارہ اعشاریہ چوبیس فیصد ریکارڈ کی گئی، تئیس ہزار تک ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کا پارہ گیارہ اعشاریہ سینتالیس فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پچیس اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، نو میں معمولی کمی ہوئی، رواں ہفتے کے دوران زندہ برائلر مرغی پندرہ اعشاریہ پینتیس فیصد ،انڈے پانچ اعشاریہ چرانوے فیصد مہنگے ہوئے، مرغی کی فی کلو قیمت میں چھبیس روپے کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن نو روپے مہنگے ہوئے، قیمت ایک سو ارسٹھ کی سطح پر پہنچ گئی۔ٹماٹر فی کلو ایک سو بتیس روپے، چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر 100 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، دال ماش، دال مونگ، کوکنگ آئل، چاول بھی مہنگے ہوگئے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار اڑتالیس کی سطح پر پہنچ گئی، رواں ہفتے تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، صابن، ماچس، چائے کی پتی بھی مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈی چوک لیڈی ہیلتھ ورکرز دھرنے کا چھٹا روز، پولیس سے ہاتھا پائی 2 خواتین زخمی

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی دارلحکومت کے ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا …

%d bloggers like this: