ٹائیگر فورس کی پذیرائی،ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد نوجوان رجسٹرڈ

اسلام آباد(آئی این پی ) کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں ملک بھر سے ایک دن میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا لی۔

تفصیلات کے مطابق کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی ملک بھر کینوجوانوں میں زبردست پذیرائی ہوئی، ایک دن میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا لی۔

رجسٹریشن کے نام پر عوام کو لوٹنے والے جعلساز عناصر بھی سرگرم ہیں اور نوجوانوں کو رجسٹریشن کیلئے جعلی ٹیلی فون کالز موصول ہونا بھی شروع ہوگئی ہے۔کال میں تنخواہ،موٹر سائیکل اور وردی فراہم کرنے کا جھانسہ دیا جا رہا ہے اور جعلساز عناصر رجسٹریشن ایزی پیسہ کے ذریعے پیسے بھیجنے کا کہہ رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی ایسائبر کرائم سمیت متعلقہ اداروں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔عثمان ڈار نے فیک کال کرنے والوںکی گفتگو اور فون نمبر میڈیا پر جاری کر دیا اور نوجوانوں سے کسی قسم کی فیک ٹیلی فونک گفتگو سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن صرف اورصرف سٹیزن پورٹل سے ہو گی، سوشل میڈیا پر رجسٹریشن کے دیگر تمام طریقہ کاراور فارم جعلی ہیں، رجسٹریشن کینام پر کسی نوجوان سے رقم کا تقاضا نہیں کیا جا رہا۔

0 0 vote
Article Rating

یہ بھی پڑھیں

احتساب عدالت کا 6 جولائی کو زرداری پر ہر صورت فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی ،رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد …

Subscribe
Notify of
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Hi, Daily shahbaz is a great addition in the digital area voicing to unvoiced people

1
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x