کورونا کی شدت بڑھ گئی، مزید16 افراد جاں بحق ،تعداد 6775ہوگئی

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 908 کیسز رپورٹ ہوئے، 16 افراد چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روزملک بھرمیں کورونا وائرس کے 29 ہزار 449 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 43 لاکھ 76ہزار 604 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 908 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 16 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 824 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 775 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 11 ہزار 695 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 624 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار 638 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک بھر میں کورونا کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس میں سندھ میں 07 مریض، خیبر پختونخوا میں 02 مریض،اسلام آباد میں ایک مریض،آزاد کشمیر میں بھی ایک جبکہ 05 مریض پنجاب میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے،

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 908 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہوگئی ہے ان میں آزادکشمیر کے 3ہزار 938، بلوچستان کے 15ہزار 876، گلگت بلتستان کے 4ہزار211، خیبر پختونخواہ کے 39ہزار 277، اسلام آباد کے 19ہزار454، پنجاب کے 1لاکھ 3ہزار587 اور سندھ کے 1لاکھ 44ہزار765مریض شامل ہیں جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار775ہوگئی ہے۔ اب تک کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 12 ہزار 638 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار449ٹیسٹ کیے گئے ہیں،ایکٹیو کیسز کی تعداد 11ہزار695ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی طور پر 43لاکھ 47ہزار 155ٹیسٹ کئے گئے ہیں ملک بھر میں 735ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ملک بھر کے ہسپتالوں میں کرونا کے897مریض داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کو دو ریفرنسز میں اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور …