کورونا ،پاکستان میں 100اموات، متاثرین 2لاکھ 8ہزار سے متجاوز

گزشتہ روز سندھ میں ریکارڈ74مریض جان کی بازی ہار گئے، پنجاب 8، اسلام آباد 5، خیبر پختونخوا میں مزید 13افراد نشانہ بنے

اسلام آباد (ایجنسیاں) دنیا بھر میں ایک کروڑ افراد کو اپنا شکار بنانے اور 5 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس کے پاکستان کو متاثر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز سامنے آنے والے کورونا کے نئے کیسز اور اموات کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 388 جبکہ اموات 4 ہزار 254 تک پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ روز صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1539 مریضوں اور 74 اموات کی تصدیق ہوئی۔اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 539 کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 81 ہزار 985 ہوگئی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے ریکارڈ 74 مریضوں کے انتقال کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 343 ہوگئی۔صوبہ پنجاب میں حیرت انگیز طور پر گزشتہ روز کے اعدادو شمار کے مقابلے میں نصف سے کم یعنی 576 کورونا کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں مزید 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے یوں اب تک 1681 مریض اس وبا کے سبب لقمہ اجل بنے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 248 افراد کو متاثر کیا جبکہ 5 افراد کی جان لے لی۔اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثر ہونے والے ان افراد کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 12 ہزار 643 تک پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں وہاں مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اموات کی مجموعی تعداد 122 سے بڑھ کر 127 ہوگئی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 337 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 26 ہزار 115 ہوگئی۔صوبے میں مزید 13 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد یہاں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 935 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں سربرینکا کی طرز پر نسل کشی کا خطرہ ہے، عمران خان

8 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے، عالمی برادری …