ترقیاتی پروگرامز، وزارتوں کو 117ارب 67کروڑروپے جاری

اسلام آباد(آن لائن) وزارت منصوبہ بندی نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020/21 کے تحت وزارتوں اورڈویژنز کو مجموعی طور پر 117آرب روپے 67کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کی ہے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو سب سے زیادہ 21ارب 70کروڑ ،وزارت آبی وسائل کو 17ارب 37کروڑ ، کیبنیٹ ڈویڑن کو 13ارب88کروڑ روپے ، وزارت خزانہ کو 12ارب 93کروڑ جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیرکو مجموعی طور پر 9ارب 71کروڑ روپے سے زائد جاری کئے گئے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق 25ستمبر تک سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020/21کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویڑنز کو مجموعی طورپر 117ارب 67کروڑ 49لاکھ22ہزار روپے جاری کئے جاچکے ہیں جن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 118ارب 67کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جن میں 14 ارب 10کروڑ روپے غیر ملکی گرانٹ بھی شامل ہے ان منصوبوں کیلئے اب تک 21ارب 70کروڑ روپے سے زائد جاری کئے جاچکے ہیں جن میں 61کروڑ 63لاکھ روپے غیر ملکی گرانٹ بھی شامل ہے

وزارت آبی وسائل کے منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 81ارب 25کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جن میں 13ارب 49کروڑ روپے کی غیر ملکی گرانٹ بھی شامل ہے اور اب تک ان منصوبوں کیلئے 17ارب 37کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں جن میں 32کروڑ 39لاکھ روپے غیر ملکی گرانٹ بھی شامل ہے کیبنیٹ ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مالی سال کے دوران 47ارب80کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں اور اب تک 13ارب 48کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 66ارب66کروڑ روپے سے زائد رواں مالی کے دوران مختص کئے گئے ہیں جن میں 1ارب96کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی گرانٹ بھی شامل ہے

ان منصوبوں کیلئے اب تک 12ارب 93کروڑ 93لاکھ روپے سے زائد جاری کئے جاچکے ہیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلاک اور دیگر منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 52ارب42کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جن میں 5ارب35کروڑ روپے کی غیر ملکی گرانٹ بھی شامل ہے ان علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 9ارب41کروڑ روپے سے زائد جاری کئے گئے ہیں

اعداد وشمار کے مطابق این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 39ارب64کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جن میں 27ارب69کروڑ روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے ان منصوبوں کیلئے اب تک 7ارب8کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں جن میں 4ارب 68کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی گرانٹ بھی شامل ہے

رواں مالی کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے مجموعی طور پر 29ارب 47کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 1ارب39کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی گرانٹ بھی شامل ہے اور اب تک 5اارب 61کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں ریلوے ڈویڑن کیلئے اب تک 4ارب 70کروڑ روپے ،قومی صحت کیلئے 3ارب26کروڑ روپے ،وزارت داخلہ کیلئے 2ارب95کروڑ روپے ،نیشنل فوڈ اینڈ سیکورٹی کیلئے 2ارب40کروڑ روپے ،وزارت ہا?سنگ اینڈ ورکس کیلئے 1 ارب74کروڑ روپے ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے لئے 1ارب8کروڑ روپے اور وزارت موسمیاتی تغیرات کیلئے 1ارب روپے سے زائد جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے، عمران خان

اقوام متحدہ کو وباء کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ، متعدد ریاستوں …

%d bloggers like this: