کورونا،ملک میں ریکارڈ 17ہزار مریض صحتیاب، فعال کیسز 30ہزار سے زائد

وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2لاکھ 72ہزار 658ہے ،5ہزار 812مریضوں کا انتقال ،2لاکھ 36ہزار 596 صحتیاب ہوئے

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں مصدقہ کیسز میں سے تقریبا 87 فیصد لوگ صحتیاب ہوگئے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 658 ہے جس میں سے 5 ہزار 812 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار 596 صحتیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1168 مریض اور 34 اموات رپورٹ ہوئیں تاہم 16 ہزار 813 مریض شفایاب ہوگئے جو ایک روز کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ملک میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے شفایاب ہونے سے ملک میں مجموعی کیسز میں سے تقریبا 87 فیصد لوگ صحتیاب ہوگئے اور فعال کیسز 30 ہزار سے بھی کم رہ گئے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اس وائرس کو یہاں 5 ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں 798 کیسز اور 25 اموات کا اضافہ ہوا۔پاکستان میں آبادی کے حساب سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 268 افراد کو متاثر کیا جبکہ 8 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 55 افراد کو متاثر کیا۔ملک کے کم متاثر علاقوں میں سے ایک آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز 2 ہزار سے بڑھ گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے مجموعی کیسز 2 ہزار 12 ہوگئے۔گلگت بلتستان جو اس وقت سب سے کم متاثر علاقہ ہے وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 24 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک فرد انتقال کرگیا۔

ان نئے 24 مریضوں کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز ایک ہزار 942 تک جاپہنچے۔مزید برآں ایک اور فرد کے انتقال سے اموات کی تعداد 47 ہوگئی۔ملک میں کورونا کیسز میں کمی تو صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ مریض شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16 ہزار 813 مریض شفایاب ہوئے جو اب تک ایک روز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر وائرس سے شفاپانے والوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 596 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما …

%d bloggers like this: