پی آئی اے نے دوران پرواز سگریٹ نوشی پر جرمانے کا آغاز کردیا

پی آئی اے نے دوران پرواز سگریٹ نوشی پر جرمانے کا آغاز کردیا

راولپنڈی(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے دوران پرواز سگریٹ نوشی پر جرمانے کا آغاز کردیا۔پی آئی اے نے فضائی تاریخ میں پہلی بار سگریٹ نوشی پر جرمانہ کا آغاز کرتے ہوئے مسافر رضا احسن کو سگریٹ نوشی پر10ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔

مسافر برمنگھم سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 292 کے واش روم میں سگریٹ پی رہا تھا،طیارے میں دھواں پھیلنے پر عملے نے مسافر کو سگریٹ پینے سے روکا اور اسے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جرمانہ ادا کرنے پر پاسپورٹ واپس کیا گیاہے۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*