22 گھنٹے سے لاپتہ سینئر صحافی علی عمران گھر پہنچ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) لاپتہ سینئر صحافی علی عمران سید گھر پہنچ گئے۔سینئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا اور آگاہ کیاکہ خیریت سے والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں۔

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ علی عمران کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا لیکن ذہنی اضطراب کا شکار ہوں۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی علی عمران 22 گھنٹے سے لاپتہ تھے۔علی عمران 23 اکتوبر کی شام سے لاپتہ تھے اور ان کے اہلخانہ کے مطابق وہ گھر کے نزدیک بیکری سے سامان لینے کیلئے نکلے تھے جب کہ ان کا موبائل فون بھی گھر پر ہی موجود تھا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی حکومت نے علی عمران کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیا تھا۔پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں اغوا سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کو دو ریفرنسز میں اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور …