کورونا سے مزید 23افراد چل بسے، تعداد 12ہزار860ہوگئی

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 1ہزار 176افراد میں وائرس کی تشخیص، مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 79 ہزار 973 ہوگئی، این سی او سی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا کے مزید 23 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،ایک ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 920 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک ملک میں اس وبا کی تشخیص کیلئے کئے گئے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 89 لاکھ 51 ہزار 838 تک جاپہنچی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 176 مریض سامنے آئے ہیں ،

اس طرح اب تک اس وبا کا شکار افراد کی مصدقہ تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 973 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 4، پنجاب میں ایک لاکھ 71 ہزار349، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار162، بلوچستان 19 ہزار45، آزاد کشمیر10 ہزار 198، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد اور اسلام آباد میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد 44 ہزار 259 ہے۔سرکاری اعداو و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ،

اس طرح اس وبا کے ہاتھوں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 12 ہزار 860 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 871 مصدقہ مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 277ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 21 ہزار 836 ہے جن میں سے ایک ہزار 562 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ پر اسرائیلی حملے: وزیر خارجہ صورتحال پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ پر حملے روکنے کے …