وفاق نے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا

وفاق نے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا

اسلام آباد(ویب ڈسک) وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب بھیجے گئے ناموں پر وفاقی کابینہ نے اعتراض کیا ہے۔

سددھ حکومت نے آئی جی کیلئے مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو اور کامران فضل کے نام تجویز کئے تھے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نئے آئی جی کیلئے گورنر سے ملیں گے نہ ہی کوئی اور نام دیں گے، وفاق کو بھیجے گئے ناموں سے انتخاب کرنا ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر گورنر سندھ سے مشاورت نہیں کرے گی۔

سندھ حکومت کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ آئی جی سندھ کی تقرری انتظامی معاملہ ہے، آئین و قانون میں گورنر سے مشاورت کا ذکر نہیں۔

اس سے قبل موجودہ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران آئی جی نے سندھ حکومت سے متعلق شکایات کے بارے میں وزیراعظم کو بتایا اور محکمہ پولیس میں مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران کلیم امام کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے خلاف ضابطہ اقدامات ماننے اور من پسند ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز لگانے سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ میں نے محکمہ پولیس کے لیے مختص فنڈز دیگر محکموں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی جرائم پیشہ افراد کی سیاسی پشت پناہی کرنے والوں کو رعایت دی۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*