صدر مملکت سے گورنر سندھ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے، ڈاکٹر عارف علوی

کراچی( آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ کے لئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، معیشت میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات سمیت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے کیونکہ عوام کے مسائل کے دیرپا حل کے لئے تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے کئی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام حصوں کی یکساں ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم صوبہ کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبہ کے مختلف اضلاع کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کے مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکالا جاسکتا ہے جس کے لئے وہ وفاق کے نمائندے کے طورپر کاوشیں کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کا کم یونٹ والے بجلی اور گیس بل معاف کرنے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی ) حکومت سندھ نے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔