جو عدالت آئے گا اسے قانون کے مطابق حق ضرور ملے گا، چیف جسٹس

سیوک رائٹس میں عدلیہ کا کردار کلیدی ہے ،جسٹس گلزار احمد کا ملتان میںکانفرنس سے خطاب

ملتان(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جو بھی عدالت کے روبرو آئے گا اسے قانون کے مطابق حق ضرور ملے گا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ملتان میں سیوک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وکیل کی حیثیت سے آیا کرتا تھا۔ سیوک رائٹس میں عدلیہ کا کردار کلیدی ہے اور انسانی حقوق کے حوالے سے ہم اپنا بھرپور اختیار استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی عدالت کے روبرو آئے گا اسے قانون کے مطابق حق ضرور ملے گا۔

ہمارے اندر کوئی کمزوری نہیں کہ ہم کمزور ہو جائیں کیونکہ ہمیں اپنے اختیارات کا پتہ ہے اور ہم مملکت خداداد کے تحفظ کے لیے ان اختیارات کا استعمال کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمیں اپنی پوزیشن کا بخوبی اندازہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہمارا کیا کردار ہونا چاہیے۔

ملتان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں درختوں اور سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے برابر ہیں، اگر شہر میں دکانوں کی لائٹس بند کر دی جائیں تو ملتان اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کی سوغات آم کے درختوں کو تیزی کے ساتھ کاٹا جا رہا ہے جبکہ میں نے انتظامیہ سے وجہ پوچھی تو پرائیویٹ زمین کا بتایا گیا۔ ملتان کے آموں کے تحفظ کے لیے اگر کوئی منصوبہ انتظامیہ نہیں بنا سکتی تو ہمارے پاس آجائے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کا کم یونٹ والے بجلی اور گیس بل معاف کرنے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی ) حکومت سندھ نے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔