ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا ء نے ایس ای سی پی میں کمپنی رجسٹرڈ کر والی

لاہور( این این آئی )ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا ء نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں کمپنی رجسٹرڈ کر والی۔

خواجہ سرا نایاب علی نے ٹرانس جینڈر رائٹس کنسلٹنٹ کے نام سے کمپنی میں رجسٹرڈ کروائی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خواجہ سرا ء کو پہلی بار عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب بھی کیا گیا ہے، خواجہ سرا نایاب علی کو عالمی ایوارڈ دی گالاز 8 فروری کو دیا جائے گا۔

اس ایوارڈ کے لیے نامزد خواجہ سرا نایاب علی ایک تعلیم یافتہ شہری ہیں اور ماسٹر ڈگری حاصل کر چکے ہیں، میٹرک کا امتحان اے پلس گریڈ کے ساتھ دیا، این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہونے کے سبب ڈاکٹر بننے کی خواہش پوری نہ ہو سکی، نایاب علی نے مذہبی تعلیم بھی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کا کم یونٹ والے بجلی اور گیس بل معاف کرنے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی ) حکومت سندھ نے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔