ترک صدر طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

ترک صدر طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

فیصل مسجد میں نماز جمعہ ادا کرینگے ، وزیراعظم سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد (این این آئی) ترک صدرجب طیب اردوان آج جمعہ کو دن گیارہ بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس (آج)جمعہ دن گیارہ بجے کو ہوگا ،ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ ترک صدر آخری مرتبہ 2016 میں اپنی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے دورے حکومت میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے اورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا ۔

ترک صدر جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے،ترک صدر مقامی ہوٹل میں بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہی ترک صدر سہ پہر کو وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے،ترک صدر رجب طیب اردوان اورو زیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے،دونوں سربراہان مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،ترک صدر رجب طیب اردوان رات آٹھ بجے نورخان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوجائیں گے،وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو رخصت کریں گے۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*