اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کل پاکستان کا دورہ کریں گے، اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کل پاکستان کا دورہ کریں گے، اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے

اسلام آباد(ویب ڈسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کل اسلام آباد پہنچیں گے، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 14 رکنی وفد کے ہمراہ 16فروری کو پاکستان آئیں گے۔ سیکرٹری جنرل صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان سمیت اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔ انتونیو گوتریس پاکستان میں یو این مشن کے دفاترکا بھی دورہ کریں گے ۔

طے کی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس اتوار کو افغان پناہ گزیوں ملاقات کریں گے اور افغان پناہ گزینوں کے 40 سال مکمل ہونے کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب بھ ی کریں گے۔ سیکرٹری جنرل انڈیا پاکستان فوجی مبصر گروپ آفس کے دورے کے بعد پائیدار ترقی اور موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کریں گے، سیکرٹری جنرل شام کو وزارت خارجہ میں پودا لگانے کے بعد وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

سیکرٹری جنرل پیر کی سہ پہر سنٹر فار انٹر نیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی میں تصویری نمائش دیکھیں گے، رات کو صدر سے ملاقات اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*