پاکستان اور ترکی کے ابلاغی اداروں میں تعاون اچھی پیشرفت ہے

پاکستان اور ترکی کے ابلاغی اداروں میں تعاون اچھی پیشرفت ہے

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے سرکاری ابلاغی اداروں کے مابین تعاون مثبت پیش رفت ہے.

ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے سرکاری ابلاغی اداروں کے مابین تعاون مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن ، ریڈ یو پاکستان اور ٹی آر ٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونا خوش آئند ہے اس اقدام سے ترکی اور پاکستان میں ثقافتی روابط کو فروغ حاصل، ھو گا ایک دوسرے کی روایات کو سمجھنے کی حوصلہ افزائی ہوگی اور عوامی سطح پر مزید قربت پیدا ہوگی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مفاہمت کی ان یادداشتوں کے تحت پاکستان اور ترکی کے ٹی وی ڈراموں کی ایک دوسرے کے ممالک میں نمائش ہوگی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ دو طرفہ تعاون دونوں ممالک کے مابین نہ صر ف پروگراموں کے تبادلوں میں معاون ثابت ہو گا بلکہ مسلم امہ کے کاز کو اجاگر کرنے کیلئے بیانیہ کو تقویت بھی دے گا۔

انہوں نے کہاکہ سینما کے شعبہ میں دونوں ممالک میں تعاون پر اتفاق سے پاکستانی فلمی شعبے کی بحالی اور فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ سیاحت کی ترقی اور فروغ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت ترکی کے تجربات سے اس شعبہ میں مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سیاحت کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ ثقافت اور ورثہ کے شعبوں میں نمائشوں اور خطاطی ورکشاپ کے انعقاد کو ممکن بنایا جا ئے گا،اسلامی فن تعمیر کی ترویج اور ورثے کو محفوظ بنانے کے مشترکہ منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*