وفاقی حکومت نے احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کر دی

ریاست باخبر ہے ،اس پرکام ہورہا ہے ، بہت جلد خوشخبری ملے گی ،غیر قانونی سوسائٹیوں کو بالکل ہی ختم کر دینا چاہیے، وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ کی میڈیا سے گفتگو

7فروری کوٹی ٹی پی کے سابق ترجمان نے آڈیو پیغام میں سرکاری تحویل سے فرار ہونیکا دعویٰ کیا تھا،10فروری کو قائمہ کمیٹی نے فرار کی تفصیلات وزراتِ داخلہ سے طلب کیں تھیں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی خبر کی تصدیق کر تے ہوئے کہاہے کہ اس بارے ریاست باخبر ہے ،اس پرکام ہورہا ہے ، بہت جلد خوشخبری ملے گی ،غیر قانون سوسائٹیوں کو بالکل ہی ختم کر دینا چاہیے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی خبر کی تصدیق کر دی۔ انہوںنے کہاکہ اس سے متعلق ریاست باخبر ہے،اس پر بہت کا کام ہو رہا ہے ،آپ کو جلد خوش خبری ملے گی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے کچھ پیسے خرچ نہیں کر رہے، ہر چیز کو پاکستان پینل کوڈ مین ڈال کر سوسائٹی نہیں چلتی۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ایسا نظام نہیں آ سکتا کہ گھر میں ماں بیٹے کو مارے تو پولیس آ جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمیں مورال سپورٹ معاشرے کی کرنی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ غیر قانونی سوسائٹیوں کو بالکل ہی ختم کر دینا چاہئے،ان غیر قانونی سوسائٹیوں کا حقہ پانی بند کرنا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ جن کی قانونی سوسائٹیاں ہیں ان کو گیس پانی بجلی ان غیر قانونی سوسائٹیوں کی وجہ سے نہیں مل رہے۔

انہوں نے کہاکہ نئے ایئر پورٹ کے پاس جتنی سوسائٹیاں بنی ان کے ساتھ ساتھ کچی آبادیاں بھی بن رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاسپورٹ تمام ضلعوں میں بنایا گیا ہے، مین نے بھی سفارش کی ہے کہ جس تحصیل کی آباد 10 لکھ سے زیادہ وہاں پاسپورٹ دفتر بنایا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ بنگلہ دیش کی ٹیم آئی تو میں گھر سے نکل نہیں سکا کیونکہ میرٹ میں ٹیم ٹھہری تھی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ میں نے تمام انتظامیہ کو بلایا کہ راستے کیوں بند ہیں؟وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس نے انتظامیہ اور انتظامیہ نے فوج پر ساری بات ڈال دی۔

وزیر نے کہاکہ میں نے چیئر مین پی سی بی کو فون کر کے کہا کہ اب اگر کوئی ٹیم آئی اور میریٹ میں ٹھہرایا گیا تو کوئی سیکورٹی نہیں ملے گی۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑیوں کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ مین کہا بیرون ملک کھلاڑیوں کو تو دیں لیکن لوکل کھلاڑیوں کو کیوں۔

یہ بھی پڑھیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، سردار حسین بابک

پشاور (سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔