پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1000 ہوگئی

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس نے 1000 افراد کا شکار کرلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1000 ہو گئی ہے۔

سندھ میں 413، پنجاب میں 296، خیبر پختونخوا میں 78، بلوچستان میں 115، گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16، جبکہ آزاد کشمیر میں 1 مریض ہے۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے، 19 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 نئے کیسز سامنے آئے۔ وائرس میں مبتلاء 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، سردار حسین بابک

پشاور (سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔