شاہدرہ ،ایل پی جی ٹینکر میں خوفناک دھماکہ، 10 افراد جھلس کر زخمی

آتشزدگی نے قریبی پٹرول پمپ اورکئی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

لاہور( این این آئی )لاہور میں شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا ،خوفناک آتشزدگی نے قریبی پٹرول پمپ اورکئی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آتشزدگی کی زد میں آکر10 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ،دھماکے کی آواز کئی کلو دور تک سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ آسمان کو چھوتے آگ کے شعلے اوردھویں کے بادل بھی کئی کلومیٹر دور سے دیکھے جا سکتے تھے،امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوںکی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ایدھی انفارمیشن سیل کے مطابق شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں زور دھماکہ ہوا جس کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق خوفناک آتشزدگی نے قریبی پٹرول پمپ اور کئی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

دھماکے کی آواز اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ جبکہ آگ کے شعلے آسمان کو چھوتے رہے جبکہ اورپورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں ۔ امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

یہ بھی پڑھیں

لیک ویڈیو نشر کرنے پر چیئرمین نیب نے غصے میں میر شکیل کوگرفتار کروایا،اعتزاز احسن

لاہور(ویب ڈیسک) جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے وکیل بیرسٹر اعتزاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔