کورونا صورتحال، اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے، فردوس عاشق

وائرس کو شکست دینے کے ون نکاتی ایجنڈا پر حکومت کی مددکی جائے،معاو ن خصوصی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپنے کی بجائے کرونا کو شکست دینے کے ون نکاتی ایجنڈا پر وزیراعظم کے ہراول دستے کے طور پر حکومت کی مدد کرے،شہباز شریف اپنے اور اپنے خاندان کے بیرون ملک بنائے گئے اثاثے وطن واپس لائیں تاکہ وہ کرونا کے مریضوں پر خرچ ہوں،وزیراعظم کے اعلان کردہ اقتصادی پیکج عوام دوستی کا ثبوت ہے ۔

بدھ کو یہاں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیرخارجہ نے ایران سے پابندیاں اٹھانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا ، انہوںنے کہاکہ معاشی پیکج پر عملدرآمد کے لیے صوبوں سے رابطے کررہے ہیں،کابینہ کو معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی پیکج وزیراعظم کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عوام کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے قومی حکمت عملی لے کر چل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپنے کی بجائے وزیراعظم کے ہراول دستے کے طور پر ہماری مدد کرے،تنقید برائے تنقید اس مسئلے کا حل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لیک ویڈیو نشر کرنے پر چیئرمین نیب نے غصے میں میر شکیل کوگرفتار کروایا،اعتزاز احسن

لاہور(ویب ڈیسک) جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے وکیل بیرسٹر اعتزاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔