خیبرپختونخوا حکومت کو زائد المیعاد اپیل دائر کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت

سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی دو خواتین ملازمین کی بحالی کیخلاف اپیل زائد المیعاد ہونے پر خارج، خیبرپختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی دو خواتین ملازمین کی بحالی کیخلاف اپیل زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر تے ہوئے خیبرپختونخوا سروس ٹریبونل کا رخسانہ بیگم اور مسز عظمت کی بحالی کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ عدالت نے خیبر پختونخواکے حکومت کو زائد المیعاد اپیل دائر کرنے کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کی جانب سے زائد المیعاد اپیل دائر کرنے پر اظہار برہمی کیا ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جان بوجھ کر زائد المعیاد اپیل دائر کی گئی،محکمہ نے غیر ذمہ داری کی۔ وکیل خیبرپختونخوا نے کہاکہ صوبہ کی فٹنس لاء کمیٹی ہر 15 روز بعد کیسز پر غور کرتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ صوبائی حکومت کیخلاف روزانہ فیصلے آتے ہیں،کیسز پر متعلقہ کمیٹی کو روز غور کرنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ہم ایڈوائس نہیں کر سکتے،فیصلہ فٹنس کمیٹی نے کرنا ہے۔رخسانہ بیگم اور مسز عظمت کو محکمہ نے طریقہ کار پر تقرری نہ ہونے پر نکال دیا تھا،سروسز ٹریبونل نے دونوں خواتین کو بحال کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

لیک ویڈیو نشر کرنے پر چیئرمین نیب نے غصے میں میر شکیل کوگرفتار کروایا،اعتزاز احسن

لاہور(ویب ڈیسک) جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے وکیل بیرسٹر اعتزاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔