پاکستان میں کورونا سے مزید41 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اس عمالی وبا سے 41 افرا جاں بحق جبکہ ایک ہزار 50 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پیر کو نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کہ ایک روز میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 29 اورخیبر پختونخوامیں 7 اموات ہوئیں۔آزاد کشمیر میں 3، سندھ اور اسلام آباد میں1،1 مریض کا و کےباعث انتقال ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر12 ہزار 658 لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 33 ہزار978 ٹیسٹ کئےگئے۔

ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد 24 ہزار483 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد5 لاکھ 36 ہزار 243 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کےمجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ ویڈیو سکینڈل، کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونیوالے سینیٹرز طلب

روبینہ خالد، بہرہ مند تنگی، دلاور خان ،مشتاق احمد خان کو نوٹس،ارکان وضاحت دیں کہ …