کورونا وائرس سے مزید 55 اموات، 2123 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس مہلک بیماری سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کیساتھ ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 824 ہوگئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 2 ہزار 76 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 450 نئے ٹیسٹ کئے گئے/
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس مرض سے اب تک 4 لاکھ 64 ہزار 650 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں پر کورنا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 949 رہی جبکہ پنجاب میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 525 ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 62 ہزار 18، بلوچستان میں 18 ہزار 467، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 462 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس عالمی وبا سے پنجاب میں 4 ہزار 323، سندھ میں 3 ہزار 730، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 748، اسلام آباد میں 447، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسزکی مجموعی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ ہوئی جب کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح کراچی میں 14.56 فیصد رہی ہے۔

ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں دوسرے نمبر پر پشاور ہے جہاں کیسز مثبت آنے کی شرح 9.92 فیصد ہے۔
پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد، پختونخوا 6.25 فیصد،اسلام آباد 2.14 فیصد اور آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 5.43 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں 5.96 فیصد، راولپنڈی 1.90 فیصد، فیصل آباد 3.62، ملتان 2.73 فیصد، حیدرآباد 7.76 فیصد، سوات 3.52، ایبٹ آباد 1.82 فیصد، کوئٹہ 8.04 جب کہ مظفرآباد میں 1.35 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

براڈ شیٹ،سرے محل اور حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات بھی ہوںگی،وزیراعظم

اپوزیشن ہمارے مسئلہ نہیں ،ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں ،غریب کا احساس کریں …