ملک میں کورونا سے مزید 81افراد انتقال کر گئے،متاثرین 2لاکھ 12ہزار سے زائد

مجموعی اموات 4338 ،گزشتہ روز ملک میں 3570 نئے کیسز رپورٹ، سندھ 34، پنجاب ، 46 ، اسلام آباد میں ایک شخص انتقال کر گیا

اسلام آباد (ایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلائو جاری ہے اور گزشتہ روز بھی مزید نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 8 تک پہنچ گئی جبکہ اموات 4 ہزار 338 ہوگئیں۔ماہ جون کے آخری روز کی صبح تک ملک بھر میں 3570 نئے کیسز اور 81 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 3 ہزار 96 مریض ایسے بھی تھے جو کورونا وائرس سے شفایاب ہوگئے۔

گزشتہ روزسندھ میں کورونا وائرس کے مزید 2671 کیسز اور 34اموات کا اضافہ ہوا۔صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 723 نئے کیسز اور 46 اموات کا اضافہ دیکھا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 132 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا جبکہ ایک فرد زندگی کی بازی ہار گیا۔دریں اثنا ملک میں نئے کیسز کے علاوہ صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 ہزار 96 افراد ایسے تھے جنہوں نے اس وائرس سے شفایابی حاصل کی۔اس طرح ملک میں اب تک مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 95 ہزار 407 سے بڑھ کر 98 ہزار 503 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

2021ء میں پاکستان کی معیشت بتدریج سنبھل جائے گی،آئی ایم ایف

حکومتی اقدامات معیشت کیلئے بہتر ثابت ہوں گے، حکومت نے وقت کیساتھ لاک ڈاؤن میں …