کوروناوائرس، پاکستان میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد8335 رہ گئی

3 لاکھ دو ہزار708 مریض صحتیاب ،جاںبحق افراد کی مجموعی تعداد 6552 ہو گئی، 317595کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار 335 رہ گئی ہے اور 3 لاکھ دو ہزار708 صحتیاب ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کے 661 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد 6ہزار552 ہوگئی ہے اور اب تک3 لاکھ17ہزار 595 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 17 ہزار122ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ3302، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 557، خیبرپختونخوا میں38 ہزار219، بلوچستان میں 15 ہزار480، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 893 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 248 اور سندھ میں 2 ہزار 541 اموات ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 188، بلوچستان میں 146، ?گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 ہو گئی ہے۔ پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

پوری قوم دشمن کے بزدلانہ عزائم کیخلاف یکجا ،انکو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا …

%d bloggers like this: