پاکستان میں کورونا کے 91 فیصد مریض صحتیاب

اسلام آباد: پاکستان میں اب تک مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوچکی ہے جس میں سے 11247 کا انتقال جبکہ 4 لاکھ 84 ہزار 508 مریض صحتیاب  ہوئے ہیں جو 91 فیصد ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40403 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1927 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ اس مہلک بیماری سے 1737 صحتیاب بھی ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 35063 ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.8 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 11274 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 239935 ہوگئی ہے جب کہ 3875 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 152952ہے اور 4537 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18715 اور ہلاکتیں 192 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 64945 اور 1826ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8770 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 252 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4899 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40629 ہے اور اب تک 463 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جماعت اسلامی کا سینیٹ انتخابات میں حکومت کی حمایت سے انکار

جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کی حمایت اور تعاون سے انکار کردیا۔ پاکستان …