دھیلے کی نہیں کروڑوں اربوں کی کرپشن کی گئی ہے، چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ دھیلے کی نہیں کروڑوں اربوں کی کرپشن کی گئی ہے۔

نیب ہیڈکوارٹرز میں مضاربہ کیس کے متاثرین میں رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی کامیابی میں نائب قاصد سے لیکر چیئرمین تک سب کوکریڈٹ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کوکسی قسم کا کوئی استثنیٰ حاصل نہیں، ہم ہرکیس کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لے کرمیرٹ پرفیصلہ کرتے ہیں اور ایسا نہیں ہے کہ کوئی بیگناہ ہے اور اس کے خلاف کیس یا ریفرنس بنایا گیا، احتساب یکطرفہ ان کو نظر آتا ہے جن کی آنکھوں پرپٹیاں بندی ہوئی ہیں۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کیفیصلوں سے ہماری رہ نمائی ہوئی ہے، جن لوگوں نے نیب کے قوانین نہیں پڑھے وہ بھی تنقید کرتے ہیں اور بڑے سیاستدان چیئرمین نیب کو مناظریکاچیلنج کرتے ہیں ،جائز اور غلط تنقید پر ان کا مشکور ہوں،کم ازکم یاد تو رکھا۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ اگر نیب ناکام ادارہ ہوتا تویہ 364 ارب روپے کہاں سے نکلتے؟ تنقید کرنے سے پہلے آئین اور قانون کودیکھ لیں، 1200 ارب روپے کے ریفرنس کے معاملات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں ،دھیلیکی نہیں کروڑوں اربوں کی کرپشن کی گئی ہے،کیسزکا جلد ازجلد فیصلہ ہوگا تو دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لییکوشاں ہیں، 2017 سے پہلے کی نیب کارکردگی پرکچھ نہیں کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا …

%d bloggers like this: