لاپتہ افراد کمیشن، 30 نومبر 2020 تک2478 کیسز نمٹادئیے گئے

اسلام آباد ( آن لائن)لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 30نومبر 2020 تک 4782 کیسز نمٹا دیئے گئے ۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صد ر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020کے دوران 23ئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6854 ہوگئی۔ جن میںسے قومی کمیشن نے 30نومبر 2020 تک4782 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2072ہے جو کہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی بڑی کامیابی ہے۔مزید بر آں باقی ماندہ لا پتہ افراد کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جارہی ہیں۔

لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن میں سماعتیںوفاقی حکومت متعلقہ صوبائی حکومتوں کی لاک ڈاوٗن کے حوالے سے پالیسی کے جائزہ کے بعد قانون کے مطابق کی جائیںگی تاکہ کرونا سے بچائوکے لئے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے 30نومبر2020 تک4782 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹانے اور ان کی بحفا ظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے پر قومی کمیشن کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اورلاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معززممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف ذاتی طور پر سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں

فارن فنڈنگ کیس انتہائی اہم، بغیر دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن فارن فنڈنگ کیس …