تعمیرات بے ہنگم ہو رہی ہیں، بعض شہروں کا ماسٹر پلان ہے ہی نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یا دیگر شہروں میں تعمیرات بے ہنگم ہو رہی ہیں۔ بعض شہروں کا ماسٹر پلان ہے ہی نہیں۔ حکومتیں ماسٹرپلان پر عمل درآمد کا درس دیتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ وزیراعظم اکیلے نہیں کرتے۔ اس ایک ایشو پر 30 منٹ بحث ہوئی اور ایک ایک رکن سے سے اس پر رائے لی گئی۔یہ منصوبہ گرین ایریا پر شروع کیا گیا ۔ پی ٹی آئی گورنمنٹ کا بنیادی فلسفہ ہے کہ گرین پاکستان بنانا ہے۔ اب اس میں تھوڑا بہت کام ہو چکا ہے۔

کابینہ نے اس پر فیصلہ کہا کہ ہم نے گرین ایریاز کو بحال کرناہے۔ 90ایکٹر کے قریب اراضی واگزار کروانی ہے۔ اس کے دو پہلو ہیں پہلا جو ناجائز تعمیرات ہیں و ہ گرانا ہے اور دوسرا اس معاملے میں اجازت نامے دینے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کرنی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جیل ہماری ضرورت ہے۔ ابھی ملزموں کو پنڈی سے لے جایا جاتا ہے۔ جیل بنے گی ضرور مگر اس کیلئے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی مشاورت سے علیحدہ جگہ مختص کی جائیگی۔ 7سال ہوچکے ، یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔ اس کیلئے متبادل جگہ تلاش کی جائے اور اس پر فوری کام شروع کیا جائے۔ آج سے 25لاکھ بچے دوبارہ سکولوں میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔

کرونا کے سبب ان کا وقت ضائع ہو رہا تھا۔ ہماری والدین اور سکول منتظمین سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ہم نے دیکھا کہ کورونا کے بعد پہلے معاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں اور اب تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ آج کچھ ضروری ادویات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے بھی کابینہ نے منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا …

%d bloggers like this: