وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، عاصم باجوہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی مشیر اطلاعات و نشریات عاصلم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، وزیر اعظم نے پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا کشمیر، فلسطین اور علاقائی امن کے بارے میں واضح موقف قابل تعریف ہے، وزیراعظم کا لوگوں کو غربت سے نکالنے کا عزم اور بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے روکنے کی وارننگ بھی قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

اسلام آباد(ایجنسیاں) ملک میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ …

%d bloggers like this: