حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یٹرول کی قیمت میں سات روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوائی تھی۔

پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا …

%d bloggers like this: