حکومت کا 9سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

نجکاری کمیشن کی دستاویز کے مطابق ایس ایم ای بینک کی نجکاری اپریل ، فرسٹ ویمن بینک اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کی نجکاری ستمبر اوراکتوبر میں مکمل کر دی جائے گی، جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے مارکیٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے رواں سال 9سرکاری اداروں اور سرکاری زمینوں کی نجکاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کمیشن کی دستاویز کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے بینکنگ کے شعبے میں سب سے پہلے ایس ایم ای بینک کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے،

ایس ایم ای بینک کی نجکاری اپریل تک مکمل ہونے کی توقع ہے، فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری بھی رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں مکمل کردی جائے گی۔

ہاؤس بلڈنگ فنانس کی نجکاری ستمبر ،اکتوبر 2021ء میں مکمل کرنے اور جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کے لیے مارکیٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے ،اس کی نجکاری رواں سال اگست تک مکمل کرنے کی تاریخ دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق سٹیل ملز کی نجکاری کا عمل رواں سال ستمبر میں مکمل ہونے کی توقع ہے ،سٹیل ملز کی نجکاری میں دو چینی اور ایک روسی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہرکی ہے، نجکاری کے لیے بولی جون میں متوقع ہے۔

نجکاری کمیشن کی دستاویز کے مطابق سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کے لیے 6سرمایہ کار نجکاری میں بولی کے لیے پری کوالیفائی کر چکے ہیں اور نجکاری کے لیے بولی رواں سال مارچ میں مکمل ہونے کی توقع، اس کے علاوہ حویلی بہادر پاور اور بالوکی پاور پلانٹ کی نجکاری مکمل کرنے کی فروری 2022 میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسد اچکزئی قتل،اے این پی بلوچستان کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

صوبہ بھر میں 7روزہ سوگ منایا جائے گا، واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کوئٹہ(نمائندہ …