وفاق کا ایران کیساتھ مغربی سرحد 7روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ

آج سے سرحد پر تجارت شروع، لامحدود ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی ،وزارت داخلہ

اسلام آباد /کوئٹہ (آن لائن)وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند ایران کے ساتھ مغربی سرحد کو 7 روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا.

Advertisements

وزارت داخلہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں سرحدوں کو کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیااعلامیے کے مطابق گبد، مند ، کٹاگر اور چیدگی کے مقا.م پر سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سرحدیں آج 5جولائی کی صبح سے معمول کے مطابق کھل جائیں گی ۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورونا ایس اوپیز اور پروٹوکولز کے تحت ان بارڈرز سے صرف تجارت کی اجازت ہوگی، ان سرحدوں سے صرف درآمدات اور برآمدات کی اجازت ہوگی یہ سرحدیں ہفتے میں ساتوں روز کھلی رہی گی اور تجارت مقررہ وقت پر ہوگی، ان مقامات سے لامحدود ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی.

واضح رہے کہ ایران میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد تفتان بارڈر کو بند کردیا گیا تھا اور ایران سے پاکستان آنے والے زائرین کو پاکستان ہاس میں قرنطینہ میں رکھا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مشترکہ مفادات کونسل نے متبادل انرجی پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی …

%d bloggers like this: