حکومت کی اپوزیشن کو دو صوبوں میں سینیٹرز کے بلا مقابلہ انتخاب کی پیشکش ،پی ڈی ایم نےمسترد کردی

سینیٹر تاج آفریدی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل نشستوں میں سے 2اپوزیشن کو دینے کی پیشکش ، پی ڈی ایم کی قیادت خیبرپختونخوا میں اپنی حکمت عملی کے تحت انتخاب لڑے گی،سربراہ اپوزیشن اتحاد

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کی پیش کش کردی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سینیٹر تاج آفریدی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے شاہد خاقان عباسی اور پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف موجود تھے۔حکومت کی جانب سے سینیٹر تاج آفریدی نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7 عمومی(جنرل)نشستوں میں سے 2 اپوزیشن کو دینے کی پیش کش کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے تاج آفریدی کو مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے تاحال حکومت کی پیش کش کا جواب نہیں دیا اور پی ڈی ایم کی قیادت خیبرپختونخوا میں اپنی حکمت عملی کے تحت انتخاب لڑے گی۔دوسری جانب بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے کی پیش کش کی گئی ہے تاہم اپوزیشن 5 نشستوں کیلئے ڈٹ گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے ایک خاتون، ایک ٹیکنوکریٹ اور 3 جنرل نشستوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ اگر حکومت نے ہماری پیشکش نہ مانی تو نقصان حکومت کو ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا ملک بھر میں کچن ٹرک کا جال بچھانے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پورے پاکستان …