تمباکوکوفصل کادرجہ دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے،اسد قیصر

کاشتکاروں کے خواہش کے عین مطابق ٹوبیکو بورڈمیں تبدیلی لائیںگے،ذراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈیت کی حیثیت رکھتی ہے

صوابی(نمائندہ شہباز)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ تمباکوکوفصل کادرجہ دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، کاشتکاروںکے خواہش کے عین مطابق ٹوبیکو بورڈمیںتبدیلی لائیںگے۔انہوںنے کہاکہ ذراعت وطن عزیزکی معاشی ترقی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،پاکستان کاروشن مستقبل اورعوام کی فلاح وبہبودذراعت کی ترقی سے وابستہ ہیں،ترقیافتہ ممالک آئے روزذراعت میں نئے نئے تجربات کررہے ہیں مگرہماری سابقہ حکومتوں نے ذراعت کوتوجہ نہیں دی جس کے باعث ذراعت اورکسان سمیت عام عوام بھی متاثر ہوگئے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کنڈہ،ضلع صوابی میںایک پروقارکسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پروفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک وتحقیق سیدفخرامام ،قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی برائے ذرعی مصنوعات کے ممبران،صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی سمیت تمباکوکاشتکاروںکے نمائندگان بھی موجودتھے۔

اس موقع پرسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کنڈہ میرہ،ضلع صوابی کیلئے سوئی گیس فراہمی کابھی اعلان کردیا۔انہوں نے تمباکوریٹ250روپے فی کلومطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ 300سے کم کرکے10فیصدتک ٹیکس لیکر آئے ہیںجس کی بدولت کاشتکاروںکوخاطرخواہ ریلیف ملاہے۔انہوںنے کہاکہ تمباکوپرکاسٹ آف پروکشن زیادہ ہے،وفاقی وزارت ذراعت اورٹوبیکوبورڈکیساتھ یہ معاملہ اٹھاؤںگااوروہی ریٹ ہوگا جوتمباکو کے کاشتکارچاہتے ہیں،ان کاشتکاروں کافلاح وبہبود اورریلیف دینامیرامطمع نظرہے۔

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاکہ ضلع صوابی کے عوام کاسارادارومدارتمباکوسے وابستہ ہے،اگرتمباکو کے کاشتکاروں کوریلیف ملے گا توان کے زندگی تمام معاملات احسن طریقے سے حل ہوںگے تاہم تمباکوکے حوالے سے کاشتکاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ذراعت کی ترقی کیلئے تمام وسائل وموثر پیمانے بروئے کارلارہی ہے،موجودہ حکومت میںپسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیشنل ایکشن پلان پر دوبارہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، امیر حیدر خان ہوتی

کراچی (آن لائن ) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے …

%d bloggers like this: