اگر ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف کی جگہ عاصم باجوہ گرفتار ہوتے، مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی گرفتار پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرفتار ی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی غلطی نہ کریں،شہباز شریف کو صرف اسی لئے گرفتار کیا گیا ہے ،کیونکہ انہوں نے ان لوگوں کے ہاتھوں کھیلنا سے انکار کیا تھا  جو  انہیں  اپنے بھائی کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ  انہوں (شہباز شریف )نے اپنے بھائی کے خلاف کھڑے ہونے کے  بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔ شہباز شریف ، آپ کو  سلام !

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1310517135773368321

یہ بھی پڑھیں

22 گھنٹے سے لاپتہ سینئر صحافی علی عمران گھر پہنچ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) لاپتہ سینئر صحافی علی عمران سید گھر پہنچ گئے۔سینئر صحافی علی عمران …

%d bloggers like this: