وزیراعظم کی اُسامہ ستی کے اہل خانہ کومکمل تحقیقات کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےاُسامہ ستی کےاہلخانہ کواس کیس کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

بدھ کواسلام آباد میں وزیراعظم سےاسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سےقتل ہونےوالےشہری اسامہ ستی کے اہل خانہ نےملاقات کی۔ وزیراعظم نےمقتول کی مغفرت کےلیےفاتحہ کی اوراہلخانہ سےتعزیت کی۔ وزیراعظم نے اسامہ ستی کے قتل کی تحقیقات سےمتعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس سےقبل وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسامہ کے والد کو واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کردی۔ ٹیلفونک رابطے کے دوران مقتول کے والد سے بات کرتےہوئے شیخ رشید نے کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے اورحکومت آزادانہ تحقیقات کیلئے تیارہیں۔ شیخ رشید نے بتایا کہ وزارت داخلہ اورضلعی انتظامیہ کی تحقیقاتی رپورٹس دیکھ لیں،آپ تحقیقات سے مطمئن ہوں گے تو رپورٹ آگے بھجوائیں گے،وزیراعظم کی بھی ہدایت ہےکہ تحقیقات آپ کی مرضی سے کی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسامہ ستّی قتل کیس، 5پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف

اس کےعلاوہ تفتیشی افسر نے بدھ کو عدالت کو بتایا ہے کہ اسامہ ستی کیس میں گرفتار پانچوں سابق پولیس اہلکاروں نےغلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزمان اعتراف کررہےہیں کہ ان کےہاتھوں بےگناہ شہری کی جان گئی۔ جج راجہ جواد عباس نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ملزمان کا بیان قلمبند کرلیا ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ تاحال ملزمان کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: اسامہ قتل کیس: ہم پر گاڑی سے فائرنگ نہیں کی گئی، گرفتار پولیس اہلکاروں کا عدالت میں اعتراف

تفتیشی افسرنےعدالت سے درخواست کی کہ جےآئی ٹی کی تفتیش بھی مکمل ہونی ہے،مزید جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔عدالت نے ملزمان کا مزید 5 دن کا ریماںڈ بھی منظورکرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں

براڈ شیٹ،سرے محل اور حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات بھی ہوںگی،وزیراعظم

اپوزیشن ہمارے مسئلہ نہیں ،ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں ،غریب کا احساس کریں …