گوجرانوالہ جلسہ: عمران خان کا اپوزیشن کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا عندیہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پہلے جلسے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں رات کی سرکس میں بہت فنکار تھے۔ ان فنکاروں نے ملک کے خزانوں کو لوٹا ہے جو اب شور مچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس پورٹل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، جبکہ پاک فوج کے جوان ملک کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گیدڑ بن کر ملک سے فرار ہونے والا فوج کے خلاف بول رہا ہے۔ یہ وہ آدمی ہے جس نے زرداری کو دو بار آصف زرداری کو جیل میں ڈالا۔ نواز شریف آصف زرادری کو کرپٹ ترین انسان کہتے تھے۔ یہ لوگ اپنا پیسہ بچانے کے لیے ملک کو بیچ سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پہلے جلسے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں رات کی سرکس میں بہت بڑے فنکار تھے۔ ان فنکاروں نے ملک کے خزانوں لو لوٹا ہے جو اب شور مچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گذشتہ جلسے کے بعد اپوزشین جماعتیں اب مختلف قسم کا عمران خان دیکھیں گے، چوروں اور ڈاکوؤں کو کسی قسم کا پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس کا سب سے بڑا کام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے کیونکہ جب بھی قوم پر کوئی بڑی مشکل آتی ہے تو ملک کے نوجوان مدد کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ شہریوں کی رضا کار فورس کا بہت بڑا مقام ہوتا ہے اور آپ نے شہریوں کی مدد کرنی ہے کیونکہ سارے کام حکومت نہیں کر سکتی اور اس کے لئے ٹیم کی ضرورت ہوتی ۔ ملک میں اس وقت جو گندم کا بحران پیدا ہوا ہے اس کی بڑی وجہ ماحولیاتی تبدیلی ہے اور فصلوں کو نقصان پہنچا لیکن اب ٹائیگر فورس کی وجہ سے ملک بھر میں درخت لگائیں اور تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختوانخو میں لاکھوں کی تعداد میں شہریوں کی مدد سے درخت لگائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا جب میں نے شوکت خانم ہستپال بنانا تھا تو مجھے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں سے مدد لیں اور آپ جیسے ٹائیگرز نے اس ہسپتال کی تعمیر میں میری مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے غیر مناسب وقت میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں نقصان ہوا۔ جب گندم کی قلت ہوئی تو اس کی قیمت بڑھنے لگی اور ہمیں دیر سے معلوم چلا کہ گندم کی پیداوار کم ہوئی کیونکہ یہاں جو نظام (سسٹم) موجود ہے گندم کی پیداوار سے متعلق آگاہی دینے کا وہ خراب تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘گندم کا جتنا بھی خسارہ تھا وہ سارا درآمد کر لیا’۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مارکیٹ کو نہیں معلوم چلاتھا کہ ہم نے گندم درآمد کی تو یہاں ذخیرہ اندازی شروع ہوگئی اور ذخیرہ اندازی ملک کی بڑی لعنت ہے۔ ذخیرہ اندازوں کے خلاف موثر حکمت عملی کے لیے مجھے ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے، ٹائیگر فورس خود جا کر مداخلت نہیں کری گی، موبائل فون پر تصویر لے کر پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہے تاکہ انتظامیہ ایکشن لے۔ اس طرز عمل سے ٹائیگرفورس اتنظامیہ کی مدد کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو بتایا کہ آپ نے خود مداخلت نہیں کرنی ورنہ ایسے لوگ ٹائیگر فورس کا حصہ بننے لیں گے جو دکانداروں کو بلیک میل کر کے پیسہ بنانے لگیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ چینی بحران سے متعلق کہا کہ پہلی مرتبہ تفصیلی انکوائری ہوئی ہے اور ہمیں ساری چیز معلوم ہو گئی اور جو منصوبہ لے کر آ رہے ہیں آئندہ مہنگی چینی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈی چوک لیڈی ہیلتھ ورکرز دھرنے کا چھٹا روز، پولیس سے ہاتھا پائی 2 خواتین زخمی

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی دارلحکومت کے ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا …

%d bloggers like this: