وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ افغان امن عمل و دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مکمل تعاون کی ایک بار پھر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان ہی مثبت کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ اور بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہوا۔

عمران خان نے دوحا میں انٹرا افغان مذاکرات پر متعلقہ فریقین کے اقدامات کی تعریف کی، اور جنگ بندی اور تشدد میں کمی کے لیے تمام افغان جماعتوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرز کو اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور مل کر ایک جامع سیاسی معاہدے پر اتفاق کرنا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان افغان عوام کی جانب سے اپنے مستقبل کے لیے کیے جانے والے فیصلوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعمیری تعلقات اور افغان عوام کےلیے امن، استحکام و خوشحالی کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے بعد سلیکٹڈ صدر کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے، ایمل ولی

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا ہے …

%d bloggers like this: