خیبرپختونخوا کی جامعات میں وی سیز کی عدم تعیناتی کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا

اسلام آباد(آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز سمیت دیگر اہم پوسٹو ں پر عدم تعیناتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اسے کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کردی ہے ۔

جمعرات کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر جاوید عباسی نے عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تعلیم کا نظام ذبوںحالی کا شکار ہے خیبر پختونخوا میں اس وقت پبلک سیکٹر کی 31یونیورسٹیاں ہیں اور 2012میں منظور ہونے والے ایکٹ کے تحت یونیورسٹیوںکو مالی اور انتظامی خودمختاری دی گئی تھی اور یونیورسٹیوںمیں صوبائی حکومتوں کی مداخلت کو کم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا اب کہ صوبائی حکومت ایک ایکٹ لارہی ہے جس میں یونیورسٹیوں کی مالی اور انتظامی خودمختاری کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے انہوںنے کہاکہ گذشتہ 5سالوں سے کئی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر،رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی نشستیں خالی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں اعلیٰ تعلیم کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے مگر پاکستان میں اعلیٰ تعلیم پستی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ ایجوکیشن کمیٹی کو بھیجا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے بتایا ہے کہ ہم اس سلسلے میں طریقہ کار وضح کر رہے ہیں ہم اپنے تعلیم کے ساتھ کیا تماشہ کر رہے ہیں اگرہم نے اس مسئلے کو آج توجہ نہ دی تو ہم مذید خراب صورتحال کی جانب جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیوں کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے یونیورسٹیوں کے معاملات اس وقت بھی وفاق کے پاس ہیں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ان معاملات پر رپورٹ لی جائے جس پر۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ یہ مسئلہ بہت اہم ہے آج علم کے مقابلے میں ہم مغرب سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ ہم نے اپنی تعلیمات کو بھلا دیا ہے انہوںنے کہاکہ ایوان میں ایک رجحان دیکھا ہے کہ ہر چیز کیلئے ہم کمیٹیاں بنانے کی بات کرتے ہیں اس معاملے کو تعلیم کمیٹی میں بھجوایا جائے جس پر ڈپٹی چیئرمین نے معاملے کو ایجوکیشن کمیٹی بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی عدم بحالی، اپوزیشن جماعتوں کا 15اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

جماعت اسلامی لوئردیر کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، اے این پی، جمعیت، …

%d bloggers like this: