کورونا سے مزید 40افراد جاں بحق،پشاور میں بعض شعبوں کو بند کرنے کا فیصلہ

وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد8ہزار سے تجاوز، گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 2839کیسزرپورٹ ،متاثرہ افراد کی کل تعداد398024 تک پہنچ گئی ،339810لاکھ مریض صحتیاب ،48576افرادزیر علاج ہیں، این سی او سی

اسلام آباد (ایجنسیاں) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید40 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8ہزار25 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2ہزار839 کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد3لاکھ 98ہزار24 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں 3لاکھ 39ہزار810 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور48ہزار576 زیر علاج ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد30 ہزار123، خیبر پختونخوا میں47 ہزار 190، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار35، بلوچستان میں17 ہزار158، آزاد کشمیر میں 6 ہزار855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار649 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد8ہزار سے تجاوزکرگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 71 فیصد مرد ہیں۔جاں بحق افراد میں سے 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں۔91فیصد افراد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا جن میں سے58 فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے۔ادھر کرونا کی دوسری لہر کے بعد بعض شعبوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار 10بجے سے 8بجے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کی منظوری ممکنہ طور پر صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں دی جائیگی ۔

تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد انسانی زندگی کی تحفظ کے لئے بعض شعبوں کو بند کرنے کی نشاندہی کردی گئی ہے جس کی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں دی جائیگی ۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 8.53 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ اسی وبا کے باعث ملک میں 5 ہزار 82 اسمارٹ لاک ڈانز نافذ ہیں۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے 5 ہزار 82 جگہ پر اسمارٹ لاک ڈانز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فارن فنڈنگ کیس انتہائی اہم، بغیر دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن فارن فنڈنگ کیس …